22 مئی 2011 - 19:30

افغانستان کے سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ طالبان راہنما ملا محمد عمر ہلاک کئے گئے ہیں جبکہ طالبان نے تردید کی ہے اور بیرونی فورسز نے کچھ کہنے سے انکار کیا ہے / عالمی اخبار: طالبان ذرائع نے بھی اس خبر کی تصدیق کر دی ہے کہ ملاعمر ہلاک ہوگئے ہیں۔

افغان ذرائع کے مطابق ملا عمر کو پاکستان میں ہلاک کیا گیاہے ۔ افغانستان کے طلوع ٹی وی چینل نے افغان ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہےکہ ملا عمر کوئٹے سے شمالی وزیرستان جاتےہوئے ماراگیاہے۔

طلوع ٹی وی چينل نے مزید تفصیلات نہیں بتائيں۔

ادھر ایک سرکاری سکیورٹی ذریعہ نے طالبان کے سرغنہ ملا عمر کی ہلاکت کی تصدیق کرتےہوئے کہا ہےکہ یہ خبر صحیح ہے۔

دوسری طرف طالبان کے ترجمان نے فوری طور پر اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملا عمر کی ہلاکت کے بارے میں شائع ہونے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

ملا عمر افغان طالبان کا بانی ہے اور وہ انیس سو چھیانوے سے دوہزار ایک تک افغانستان میں طالبان حکومت کے سربراہ تھے۔دوسری طرف سے افغانستان میں بیرونی فورسز آیساف کے ترجمان نے اس بارے میں کچھ کہنے سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اس اطلاع کے بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتے.

دریں اثناء 10 مئی کو ﴿یو این ائی﴾ نے رپورٹ دی تھی کہ امریکہ اور پاکستان کے خصوصی دستے نے امریکی فوجی کارروائی میں حال ہی میں مارے گئے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی ملا عمر کی تلاش تیز کردی ہے۔

پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ایک سینئر افسر کا کہنا تھا کہ اس سے قبل کہ امریکہ 52 سالہ ملا عمر کے ساتھ لادن جیسی کہانی کا اعادہ کرے پاکستان کی کوشش ہوگی کہ بن لادن کے اس قریبی ساتھی کو زندہ پکڑلے۔ 

مذکورہ افسر نے کہا کہ ’ہماری کوشش ہوگی کہ ہم عمر کو زندہ پکڑیں لیکن اگر وہ مزاحمت کریں گے تو انہیں مار دیا جائے گا۔‘

خفیہ ذرائع کے مطابق ملا عمر افغانستان کی سرحد سے متصل مغربی پاکستان کے کوئٹہ شہر میں چھپے ہوئے ہیں۔

امریکی سیکورٹی فورسز پاکستان کے ایبٹ آباد سے اہم اطلاعات اور اعدادوشمار موصول ہونے کے بعد بن لادن کے اس انتہائی قریبی ساتھی پر حملہ کرنے کی تیاری کررہی ہیں۔

امریکہ اسامہ بن لادن کی تین بیویوں سے بھی پوچھ گچھ کرنا چاہتا ہے جو پاکستانی حکومت کی گرفت میں ہیں۔ بن لادن کی یہ بیویاں اسامہ بن لادن کی زندگی کے آخری وقت میں ان کے ساتھ تھیں۔

اخبار ’سن‘ کے مطابق ملا عمر زبردست سیکورٹی کے گھیرے میں ہیں اور انھوں نے بن لادن کے قتل کا انتقام لینے کا کا منصوبہ بنایا ہے۔

سمجھا جارہا ہے کہ القاعدہ کے دوسرے اہم مطلوب شخص ایمن الظواہری بھی پاکستان میں ہی کہیں چھپے ہوئے ہیں اور انہیں بھی تلاش کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ میں 11/9 کے حملے کی منصوبہ بندی کے وقت اسامہ بن لادن کو افعانستان میں پناہ دینے والے ملا عمر کے سر پر ڈھائی کروڑ ڈالر کا انعام ہے۔

عالمی اخبار کی رپورٹ:

شمالی وزیرستان،ملا عمر نیٹو فوج کے حملے میں ہلاک : افغان ٹی ویکابل : افغان ٹیلی ویژن نے دعوی کیا ہے کہ طالبان کے رہنما ملا عمر کو نیٹو افواج کے ایک حملے میں ہلاک کردیا گیا ہے ۔ افغان میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ملا عمر کوئٹہ سے شمالی وزیرستان جارہے تھے۔  طالبان ذرائع نے بھی  اس خبر  کی تصدیق کر دی ہے کہ ملاعمر ہلاک ہوگئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت